چیچہ وطنی ، بھائی نے گھریلو ناچاقی پر اسلحہ سے فائرنگ کرکے مطلقہ بہن کو قتل کردیا،ملزم فرار

86
Firing

چیچہ وطنی۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں بھائی نے گھریلو ناچاقی پر اسلحہ سے فائرنگ کرکے مطلقہ بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ شاہکوٹ کے علاقے 31،چودہ ایل میں پیش آیا جہاں ملزم عون شاہ نے گھریلو جھگڑے کے دوران پستول سے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں اسکی 30سالہ مطلقہ بہن ثنا بی بی گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مقتولہ نے کچھ عرصہ قبل اپنے خاوند سے طلاق لے لی تھی اور وہ ان دنوں والدین کے پاس رہ رہی تھی،پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔