چیچہ وطنی۔ 11 فروری (اے پی پی):چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں نامعلوم افراد نے دینی مدرسہ کے معلم کواغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق گاؤں 25،چودہ ایل میں مدرسہ کا معلم ابوبکربچوں کو پڑھا کر گھر جانے کیلئے باہر نکلا تو نامعلوم ملزمان نے اسے زبردستی اغوا کرلیا اور گاڑی میں ڈال کر ہمراہ لے گئے۔پولیس شاہکوٹ نے مغوی کی بیوی عمارہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مغوی اور ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے