چیچہ وطنی میں ٹریفک کے 3حادثات میں خاتون سمیت دو افرادجاں بحق،8زخمی

70
accident

چیچہ وطنی۔ 01 جون (اے پی پی):چیچہ وطنی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ٹریفک کے 3حادثات میں خاتون سمیت دو افرادجاں بحق اور8زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پہلا حادثہ جی ٹی روڈ پر اقبال نگر کے قریب پیش آیا جہاں منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

دوسرے حادثہ میں دادفتیانہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ اسکا خاوندزخمی ہوگیا۔تیسرا حادثہ ہڑپہ کے قریب پیش آیا جہاں ٹرک کی موٹر سائیکل رکشا کو ٹکر سے7،افرادزخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا گیا۔