چیچہ وطنی۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں ٹھیکیدار کے نوجوان بیٹے کو کیڑے مار دوا پلا کر قتل کردیا گیا۔تھانہ غازی آباد کے علاقے8،گیارہ ایل میں پیش آیا جہاں ٹھیکیدار فلک شیر کے18سالہ بیٹے زین علی کو ملزم شہزاد شریف اور اسکے تین ساتھیوں نے اسکے ڈیرہ پر جاکر قابو کرلیا اور زمین پر لٹا کر کیڑے مار دوا اسکے حلق میں اتار دی جس سے زین علی کی موت واقع ہوگئی۔
مقتول زین علی سے ملزم شہزاد شریف کی رنجش چلی آرہی تھی، پولیس نے مقتول کے باپ کی رپورٹ پر چاروں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔