ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

128

راولپنڈی ۔ 27 نومبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف کی کمانڈ کی تبدیلی کی ریہرسل اپنے زوروں پر ہے،ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ نئے مقرر ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سبکدوش ہو نے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والی تقریب میںکمانڈ لیں گے۔انہوں نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ نئے مقرر ہونے والے آرمی چیف سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے۔ان کے نام پر قائم فیس بک، ٹوئیٹر یاسمارٹ میسیجنگ پلیٹ فارمز پر اکائنٹ جعلی ہیں۔