29.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی امور بارےاجلاس

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی امور بارےاجلاس

- Advertisement -

لاہور۔29اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری کی زیر صدارت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی امور بارےاجلاس منعقد ہوا ہے۔منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس راناندیم انجم اورنشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے تمام ایڈمنسٹریٹرز نے اجلاس میں شرکت کی ہے۔

خضرافضال چوہدری نے تمام ایڈمنسٹریٹرز کو ایک ہفتے میں صفائی کرانے کی ڈیڈلائن اور سپورٹس بورڈ پنجاب میں نیا سٹور ہال مختص کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ایڈمنسٹریٹرز صفائی کے لئے ہرممکن اقدامات کریں،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تمام دفاتر میں ڈسپلن نظر آنا چاہیے۔ سپورٹس کی ترقی کیلئے بہترین مینجمنٹ ضروری ہے،صفائی سٹاف کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589717

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں