ڈائریکٹر آپریشن نارتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی سپاری یونٹ پر چھاپہ، 1 ہزار کلو سونف اور 600 کلو سپاری تلف

106
Punjab Food Authority

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر آپریشن نارتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹیموں کے ہمراہ جعلی سپاری یونٹ پر چھاپہ مار کر معروف برانڈ سپاریوں کی بھاری مقدار برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق گرجہ روڈ پر فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سپاری یونٹ سے 1 ہزار کلو سونف اور 600 کلو سپاری موقع پر تلف اور تمام مشینری کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

جعلی سپاری یونٹ سے معروف برانڈ کی سپاریوں کے پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ 15لاکھ مالیت کی جعلی سپاریاں پکڑ ی گئی ہیں اور جعلی یونٹ پر معروف برانڈ کی سپاریوں کے پیکٹ میں جعلی سپاری پیک کی جارہی تھی۔