لاہور۔13مئی (اے پی پی):انٹر فیتھ ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے ویٹی کن سٹی کے نو منتخب بشپ آف روم، پوپ لیو(چودہویں کارڈینل روبرٹ فرانسس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے پوپ مذاہب کے مابین رواداری اور انسانیت کے احترام کے فروغ کیلئے اقدامات برئوے کار لائیں گے۔
سہیل احمد رضا نے کہا کہ پوپ لیو (چودہویں) کے انتخاب سے بین المذاہب مکالمے اور عالمی بھائی چارے کے فروغ کے نئے دور کی امید رکھتے ہیں۔انہوں نے آنجہانی پوپ فرانسس کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انسانیت، غربت کے خاتمے، مذاہب کے مابین رواداری، مسلم مسیحی تعلقات کی بہتری اور امن عالم کے لیے کی گئی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن نے ہمیشہ بین المذاہب رواداری اور مکالمے کو فروغ دیا ہے ۔ہمیں یقین ہے کہ پوپ لیو چودہویں، مسلم مسیحی تعلقات کے فروغ اور عالمی امن کیلئے اقدامات کریں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596626