29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومضلعی خبریںڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ہزارہ کا ہری پور آفس کا دورہ،ٹیکس نادہندگان...

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ہزارہ کا ہری پور آفس کا دورہ،ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائی کے احکامات دئیے

- Advertisement -

ہری پور۔ 08 مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ہزارہ نے ہری پور آفس کا دورہ کر کے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائی کے احکامات دئیے۔

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ہزارہ ارشاد اللہ آفریدی نے جمعرات کے روز ہری پور آفس کا دورہ کیا جس کے دوران ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر پرویز اختر نے انہیں تمام ہیڈز کی محصولات ریکوری اور کارکردگی پر پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہزارہ نے محصولات ریکوری کیلئے کوششیں تیز کرنے و مقررہ ہدف کو یقینی بنانے کی ہداہات جاری کیں اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف قانونی کارروائی و ٹیکس نادہندہ یونٹس کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد سیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر ہزارہ ریجن نے انتظامی امور و عوامی سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور نئے دفتر کی عمارت کے تفصیلی جائزہ لیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594508

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں