ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ

62

راولپنڈی۔ 15 نومبر (اے پی پی) پاک فوج نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس افسر طاہر داوڑ کا اسلام آباد سے اغوا، افغانستان منتقلی، وہاں قتل اور پھر افغان حکام کا رویہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے جو ظاہر کرتے ہیں کہ یہ معاملہ افغانستان میں ایک دہشت گرد تنظیم تک محدود نہیں ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایس پی طاہر داوڑ کا افغانستان میں بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے، ہم نے ایک بہادر پولیس افسر کو کھو دیا۔ترجمان نے کہا کہ اس وقت جب کہ اس حوالے سے پاکستانی حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں، ہم اس امر کا اعادہ کرتے ہیں کہ افغان سکیورٹی حکام سرحد پر باڑ لگانے اور دوطرفہ بارڈر سکیورٹی کوآرڈی نیشن میں تعاون کریں گے تاکہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کی جا سکے۔