ڈائریکٹر جنرل آ ئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا میجر محمد طفیل شہید (نشان حیدر) کی جرات اور بہادری پر ان کو خراج عقیدت پیش

833
ڈائریکٹر جنرل آ ئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار

راولپنڈی ۔ 8 اگست (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل آ ئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے میجر محمد طفیل شہید (نشان حیدر) کی جرات اور بہادری پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے اپنا مشن مکمل کیا اور شہادت کا رتبہ حاصل کر کے عزم وہمت کی شاندار مثال قائم کی۔یہ ٹویٹ ہمارے شہداء ہمارے ہیروز کے ہیش ٹیگ کے تناظر میں تھا۔تاہم آ ئی ایس پی آر نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ان کی مادر وطن کے لئے قربانی اور غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔