29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے سے کوریئن ایجنسیKOICA کے وفد کی ملاقات...

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے سے کوریئن ایجنسیKOICA کے وفد کی ملاقات ۔ملتان میں مختلف منصوبوں بارے بریفنگ

- Advertisement -

ملتان۔ 17 اپریل (اے پی پی):اسپیشل سیکرٹری ہاوسنگ و اربن پلاننگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جنوبی پنجاب/ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے کوریئن ایجنسیKOICA کے وفد سے ملاقات کی۔ملاقات میں کورین ایجنسیKOICA کے وفد نےملتان شہر میں سیلاب سے بچاؤ، واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے پروجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت بارے بریفننگ دی۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ ملتان شہر کی بہتری اور سیلاب جیسی آفات سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ سیوریج سسٹم میں بھی بہتری لائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ2014 میں آنے والے سیلاب اور اس سے ہونے والی تباہی نے ملتان شہر اور اس کے ملحقہ اضلاع کو بہت زیادہ متاثر کیا۔

- Advertisement -

موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے غیر متوقع بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ٹنمٹنے کے لئے اس پروجیکٹ کی اشد ضرورت ہے۔دریاوں کے بند کے ساتھ آبادیوں کے تحفظ اور سیلابی صورتحال میں ان کی منتقلی کے لئے اداروں کو کورڈینیشن کے ساتھ ایک جامع پلان کی ضرورت ہے۔

کورین اینجسی KOICA کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو پروجیکٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا اس پروجیکٹ پر دسمبر 2024 سے کام جاری ہے جسے تین سال میں تک مکمل کیا جائے گا۔اس پروجیکٹ پر 10 ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔آخر میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی جانب سے وفد کو ملتانی ثقافتی شیلڈ بھی پیش کی گی .

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583813

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں