ڈائریکٹر جنرل حج مکہ کی تعیناتی کے لیے تین نام وزیراعظم کو ارسال

وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹر جنرل حج مکہ کی تعیناتی کے لیے تین نام وزیراعظم کو ارسال کر دیئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق ڈی جی حج کے عہدے کے لیے محمد علی، ذوالفقار خان اور ساجد منظور اسدی کے نام شامل ہیں

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹر جنرل حج مکہ کی تعیناتی کے لیے تین نام وزیراعظم کو ارسال کر دیئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق ڈی جی حج کے عہدے کے لیے محمد علی، ذوالفقار خان اور ساجد منظور اسدی کے نام شامل ہیں ۔ محمد علی اس وقت پنجاب میں ،ذوالفقار خان وزارت مذہبی امور میں اور ساجد منظور اسدی وزارت اقتصادی امور ڈویژن میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ساجد منظور اسدی بطور ڈائریکٹر حج مکہ پہلے بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ وزیر مذہبی امور کی قیادت میں چھ رکنی کمیٹی نے تحریری امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں کے انٹرویوز کیے، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ موجودہ ڈی جی عبدلواہاب سومرو کو حج امور کی انجام دہی کے لیے تین ماہ کی توسیع دے دی گئی ہے جبکہ وزارت مذہبی امور نے حج سے متعلق خریداری کے معاملات کے لیے ڈی جی حج کو اختیارات تفویض کیے ہیں ۔