ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد آیاز کاریسکیو ڈسٹرکٹ آ فس پشاور کا دورہ

94
مظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد کر دی،ریسکیو زرائع

پشاور۔ 19 دسمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد آیاز نے ریسکیو1122 پشاور کے ڈسٹرکٹ آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان نے ڈائریکٹر جنرل كوخوش آمدید کہا۔

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمدآیاز نے تمام آپریشنل گاڑیوں اور آلات کا معائنہ کیا اور کنٹرول روم کا جائزہ لیا ۔انہوں نےریسکیو1122پشاورکی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پرانہوں نے ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا اورموقع پر ریسکیو اہلکار کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔