ڈائریکٹر جنرل سائبر ونگ وزارت اطلاعات و نشریات محمد عاصم نے اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے اضافی ذمہ داریاں سنبھال لیں

90
ایم ڈی اے پی پی عاصم کھچی کا اے پی پی کراچی بیورو کا دورہ
ایم ڈی اے پی پی عاصم کھچی کا اے پی پی کراچی بیورو کا دورہ

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل سائبر ونگ وزارت اطلاعات و نشریات محمد عاصم نے قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے اضافی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

جمعرات کو اے پی پی کے صدر دفاتر آمد پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر عدنان اکرم باجوہ، ڈائریکٹر صاحبان اور ادارے کے ملازمین نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ محمد عاصم (بی ایس 20) انفارمیشن گروپ کے 26 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسر ہیں۔ 21 سال پر محیط ان کا پیشہ ورانہ کیریئر متنوع تجربہ کا حامل ہے۔ انہوں نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، سائبر ونگ،

وزیراعظم ہائوس، آڈٹ بیورو آف سرکولیشن، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں خدمات انجام دی ہیں۔ وہ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔