اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ انہوں نے گذشتہ شام صحت کی عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈراس کے ساتھ کووڈ ویکسین کی سپلائی چین بالخصوص گائوی کے حوالہ سے انتہائی مفید بات چیت کی تاکہ دنیا بھر میں ویکسین کی وافر مقدار اور مسلسل دستیابی کو برقرار رکھا جائے، میں ڈاکٹر ٹیڈراس کے تعاون اور یقین دہانی کا بڑا مشکور ہوں۔ یہ بات انہوں نے جاری اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔