34.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو، خیبر پختونخو ا 28 جنوری کو عوامی...

ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو، خیبر پختونخو ا 28 جنوری کو عوامی شکایات سنیں گے

- Advertisement -

پشاور۔ 24 جنوری (اے پی پی):ڈائر یکٹر جنرل قومی احتساب بیورو، خیبر پختونخوا وقار احمد چوہان عوام کی شکایات خود سنیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا، 28 جنوری، 2025بروز منگل دن 12 تا 4 بجے عوام کی شکایات دفترقومی احتساب بیوروخیبر پختونخوا ، واقعہ پی ڈی اے کمپلیکس فیز 5 حیات آباد پشاور میں براہ راست سنیں گے ۔ اس موقع پر متعلقہ افسران بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ہوں گے۔

کرپشن کے خاتمے کے سلسلے میں عوام کا تعاون بھی درکار ہے۔ اس ضمن میں اگر کسی سرکاری اہلکار نے جان بوجھ کر ناجائز طریقے سے کسی شخص کو سرکاری خزانے سے فائدہ پہنچا یا ہو یا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایاہو یا سرکاری فنڈز خورد برد کئے ہوں، آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے ہوں، سرکاری منصوبوں کے ٹھیکے مروجہ قوانین کے مطابق نہ دیئے ہوں یا ایسا شخص یا اشخاص جس نے عوام سے دھوکہ دہی اور منافع کا لالچ دیکر رقم وصول کر کے ؟خورد برد کر لی ہو، کوئی ادارہ یا سوسائٹی جو عوام الناس کو پلاٹ دینے کیلئے منصوبے بنائے اور رقم لے کر خورد بردکرے اور کرپشن کے بڑے کیسز میں ملوث افراد کے خلاف شکایات سنیں گے۔

- Advertisement -

شکایت کنندہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی شکایت تحریری شکل میں ہمراہ شناختی کارڈ کی کاپی، بیانِ حلفی(جو کہ نیب کے ویب سائیٹ www.nab.gov.pk پر موجود ہے) اور ابتدائی ثبوتوں (کاغذات وغیرہ) کے ساتھ نیب آفس پشاور تشریف لائیں۔ڈائریکٹرجنرل نے کہا ہے کہ تمام شکایات پر تحقیقات انتہائی شفاف طریقے سے ہوں گی اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=550824

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں