ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا ایوان تجارت و صنعت کا دورہ

129

ملتان۔ 24 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی رانا محمد سلیم خان نے ایوان تجارت و صنعت کا دورہ کیا۔اپنے دورہ کے موقع پر انہوں نے صدر ملتان ایوان صنعت و تجارت میاں راشد اقبال اور دیگر ممبران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی جی ایم ڈی اے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اپنے موجودہ فنڈز کو خرچ کرنے میں کوتاہی نہیں برتے گی اور اکتوبر سے ہی ڈیویلپمنٹ پلان پر فنڈز لگانے کا کام شروع کر دیں گے۔

صدر ملتان ایوان میاں راشد اقبال نے اس موقع پر کہا کہ ایم ڈی اے اپنی روڈز کی حدود کے تعین کے بارے میں کوئی نقشہ یا پلان اپنی ویب سائٹ پر لگائے تاکہ ایم ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کے درمیان حد بندی کے بارے عام آدمی کو معلومات حاصل ہو سکیں ۔ راشد اقبال نے مزید کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی اور کمرشل ایریاز کے اپروول اور ڈویلپمنٹ سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔