ڈائریکٹر جنرل نیب برائے آگاہی و تدارک سید ظاہر شاہ کا سیمینار سے خطاب

70

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل نیب برائے آگاہی و تدارک سید ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف مل کر آگے بڑھنا ہو گا تا کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو خوشحال پاکستان دے سکیں، وفاقی ترقیاتی ادارہ کی ٹریننگ اکیڈمی اور قومی احتساب بیورو کے اشتراک سے جناح کنونشن سنٹر میں بعنوان ”خوشحال پاکستان کیلئے کرپشن کے خلاف متحدہوں “ پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل نیب ظاہر شاہ تھے ۔ تقریب میں سی ڈی اے افسران کے علاوہ دیگر وفاقی یونیورسٹیوں کے طلباءو طالبات شریک ہوئے۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل نیب ظاہر شاہ نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور اداروں کی بہتری ،دفتری امور میں شفافیت، کام میں لگن اورمختلف پہلوﺅں پربھرپور رشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،اداروں میں قابل ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی ہو گی اور کرپشن کے خلاف مل کر آگے بڑھنا ہو گا تا کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو خوشحال پاکستان دیں سکیں۔