27.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کی زیر صدارت ماہانہ کھلی کچہری ، ہاوسنگ...

ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کی زیر صدارت ماہانہ کھلی کچہری ، ہاوسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کی شکایات سنی

- Advertisement -

لاہور۔3مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور محمد احترام ڈار کی زیر صدارت ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں اور پونزی سکیموں کے متاثرہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔کھلی کچہری میں پرائم زون سکینڈل، الرحمن گارڈن فیز 4، خیابان امین ہائوسنگ سوسائٹی اور پام وسٹہ ہاوسنگ سکیموں کے متاثرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ گرینڈ ایونیو ہاوسنگ، پروفیشنل کوآپریٹو ہاوسنگ، نیو لاہور سٹی، اومیگا ہاوسنگ اور بن عالم ہاوسنگ سکینڈل کے متاثرین بھی اپنی شکایات لے کر نیب لاہورکے دفتر پہنچے۔ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور محمد احترام ڈار نے تمام متاثرین کی شکایات کو بغور سنا اور انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے متعلقہ تفتیشی ٹیموں کو ان کیسز میں اہم پیش رفت کرنے کے لیے واضح ڈیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیب متاثرین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے نقصانات کے ازالہ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

ڈی جی نیب نے پرائم زون سکینڈل متاثرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کیخلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا گیا ہے تاہم مرکزی ملزم کی انٹر پول سے واپسی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ اس کیس میں نیب نے 5ملزمان کی گرفتاری پر عملدرآمد کیا جنہیں ریفرنس کا حصہ بنایا گیا ہے۔الرحمن گارڈن فیز 4 کیس کی تفتیشی ٹیم کو دو ہفتوں میں تمام 77 متاثرین کی رجسٹریوں کا معاملہ حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔خیابان امین ہائوسنگ سوسائٹی متاثرین کو آگاہ کیا گیا کہ 700 متاثرین میں سے 550 متاثرین کو سوسائٹی انتظامیہ سے پلاٹ دلوائے جا چکے ہیں تاہم ڈی جی نیب لاہور نے تفتیشی ٹیم کو 10 مئی تک دیگرمتاثرین کی شکایات پر پیش رفت مکمل کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔اومیگا ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ کو متاثرین کی رقوم نیب سے منظورشدہ ریفنڈ پالیسی کے تحت ادائیگی کے احکامات جاری کئے اور متعلقہ تفتیشی ٹیم کو پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔متاثرین نے کھلی کچہری کے انعقاد اور ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے متاثرین کی شکایات پر فوری نوٹس لینے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل جلد حل ہوں گے

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591914

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں