ساہیوال۔ 05 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پنجاب زراعت توسیع نے ساہیوال کا دورہ کیا۔ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کی کے لئے قائم ڈیسک اور ایگری مال سائٹ کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب چوہدری عبدالحمید نے ڈاکٹر اقبال نیازی ڈائیریکٹر پی ایم ای لاہور کے ہمراہ ساہیوال کا دورہ کیا۔
ڈائیریکٹر زراعت ساہیوال ڈویژن چوہدری شہباز اختر،طاہر جاوید ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال مہر لیاقت علی و دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن ساہیوال نے حالیہ بارشوں کے بعد کپاس کی فصل موسمی پر اثرات،بیماریوں اور حشرات کے حملہ کے متعلق آگاہی فراہم کی۔
چوہدری شہباز اختر ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال نے دھان کی فصل پر موسمی اثرات اور ہائبرڈ دھان کے بیج میں پیش آنے والے مسائل کی نشاندہی کی اور محکمہ زراعت توسیع ساہیوال کے فیلڈ آفسران کی طرف سے کاشتکاروں کو مسائل کے حل کے لیے فراہم کی جانے والی فنی و تکنیکی رہنمائی کے متعلق بتایا۔