ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ، ناقص صفائی اور ملاوٹ پر جرمانے عائد

134

سیالکوٹ۔ 23 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کشمیر روڈ سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے معروف ہوٹل اور سویٹس اینڈ بیکری پروڈکشن یونٹ کو جرمانہ عائد کیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ کے مختلف ہوٹلوں کا ہنگامی دورہ کیا،ناقص صفائی اور پروڈکشن ایریا میں زندہ کاکروچز اور چوہے موجود پائے گئے

،سٹوریج اور پروڈکشن ایریا میں صفائی نا ہونے پر3لاکھ روپے جرمانہ عائداور 900لٹر دودھ، 1من سے زائد تیار مکسچر اور دیگر اجزاء موقع پر تلف کردیا۔