پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے درخواست پر غیر جانبدارانہ اور شفاف عملدرآمد کا خواہاں ہے ڈائریکٹر سٹریٹجک پلانز ڈویژن ظاہر کاظمی کا سیﺅل میں نیو کلیئرسپلائرز گروپ کے سالانہ اجلاس سے متعلق گول میز مباحثے میں اظہارخیال سیﺅل ۔ 22 جون(اے پی پی) ڈائریکٹر سٹریٹجک پلانز ڈویژن(ایس پی ڈی)ظاہر کاظمی نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے درخواست پر غیر جانبدارانہ اور شفاف عملدرآمد …
ڈائریکٹر سٹریٹجک پلانز ڈویژن ظاہر کاظمی کا سیﺅل میں نیو کلیئرسپلائرز گروپ کے سالانہ اجلاس سے متعلق گول میز مباحثے میں اظہارخیال
مزید خبریں
پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے درخواست پر غیر جانبدارانہ اور شفاف عملدرآمد کا خواہاں ہے
ڈائریکٹر سٹریٹجک پلانز ڈویژن ظاہر کاظمی کا سیﺅل میں نیو کلیئرسپلائرز گروپ کے سالانہ اجلاس سے متعلق گول میز مباحثے میں اظہارخیال
سیﺅل ۔ 22 جون(اے پی پی) ڈائریکٹر سٹریٹجک پلانز ڈویژن(ایس پی ڈی)ظاہر کاظمی نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے درخواست پر غیر جانبدارانہ اور شفاف عملدرآمد کا خواہاں ہے۔پاکستان گروپ میں شرکت کے خواہاں دیگر نان این پی ٹی ممالک کیساتھ این ایس جی میں بیک وقت داخلہ چاہتا ہے۔یہ بات انہوں نے سیﺅل میں نیو کلیئرسپلائرز گروپ کے سالانہ اجلاس سے متعلق گول میز مباحثے کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔ مباحثے کا اہتمام سنٹر فار انٹر نیشنل سٹریٹجک سٹڈیز نے کیا تھا۔ ظاہر کاظمی نے کہا کہ نان این پی ٹی ممالک پاکستان اوربھارت کی جانب سے گروپ کی رکنیت کیلئے جمع کرائے گئی درخواستوں پر بیک وقت شفاف اور غیر جانبدارانہ عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ 23اور24جون کو سیﺅل میں این ایس جی کے سالانہ اجلاس میں نئے ملکوں کی ممبر شپ کیسوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔








