لاہور۔31اگست (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر کی زیر صدارت سپرنٹنڈنٹ انجینئرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹیکنیکل اور ڈپٹی کمرشل منیجرز کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر نے تمام افسران کو وزارت توانائی کی ہدایت سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کسٹمر سروسزنے کہا کہ لائن لاسز والے 11 کے وی کے فیڈرز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، معاملے پر قابو پایا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ رننگ ڈیفالٹرز سے ریکوری کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویلز اور انڈسٹری سے لوڈ فیکٹر کے مطابق بل چارج کئے جائیں، اضافی بلز کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ ڈائریکٹر کسٹمر سروسز نے ہدایت کی کہ خراب میٹرز کو فوری طور پر تبدیل جبکہ میٹر ریڈنگ اور بلوں کی تقسیم کے عمل کو بروقت مکمل کیا جائے۔