27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈائریکٹوریٹ آف اورک کے اشتراک سے فیکلٹی آڈیٹوریم میں جاب فیئر 2025...

ڈائریکٹوریٹ آف اورک کے اشتراک سے فیکلٹی آڈیٹوریم میں جاب فیئر 2025 کا انعقاد

- Advertisement -

بہاولپو ر۔ 06 مئی (اے پی پی):فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں سیلمور فارماسیوٹیکل کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون اورڈائریکٹوریٹ آف اورک کے اشتراک سے فیکلٹی آڈیٹوریم میں جاب فیئر 2025 کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو صنعت سے جوڑنا، کیریئر رہنمائی فراہم کرنا، انٹرن شپ کے مواقع دینا اور ویٹرنری و لائیوسٹاک سیکٹرز کے بھرتی کنندگان سے براہ راست ملاقات کا موقع فراہم کرنا تھا۔

معزز مقررین اور مہمانان گرامی میں پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد منصور ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز،ڈاکٹر فیصل شہزادایسوسی ایٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف لائیوسٹاک مینجمنٹ،ڈاکٹر محمد نعیم طاہرچیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف لائیوسٹاک مینجمنٹ، اطہر سلیم ریجنل سیلز منیجر سیلمور فارماسیوٹیکل کمپنی،ڈاکٹر اسد پروڈکٹ ڈیولپمنٹ مینیجر،ڈاکٹر محمد سجادمنیجر انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن، چوہدری محمد ارشد شہزاد پنجاب پولٹری فارم شامل تھے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد منصوراور پروفیسر ڈاکٹر مسرت عباس نے ڈاکٹر فیصل شہزاد کی بھرپور تعریف کی۔

- Advertisement -

انہوں نے جاب فیئر 2025 کی کامیاب تنظیم میں ان کی محنت، لگن اور طلبہ کی ترقی کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد منصور نے طلبہ کو ایسی سرگرمیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی تلقین کی اور انہیں اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں محنت، جدوجہد اور کامیابی کے لیے مسلسل کوشاں رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے یونیورسٹی کے تعلیم و روزگار کو ہم آہنگ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593477

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں