اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے جاری مالی سال کےلئے 1.3 ٹریلین روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کے ایک سینئر اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ ملک میں بچتوں کو فروغ دینے کےلئے ادارہ اپنا کردار ادا کررہا ہے اور اس مقصد کےلئے جاری مالی سال کے دوران 1.3 ٹریلین روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح اسلامی مالیات کو فروغ دینے کےلئے جاری مالی سال کے دوران 50 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا گیا ہےجس سے ملک میں اسلامی مالیات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے 20 اگست تک سی ڈی این ایس نے 150 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ادارے نے 1650 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیا تھا ، اسی طرح اسلامی مالیات کے تحت 170 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف تھا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں ادارہ جاتی اصلاحات کا عمل بھی جاری ہے ، نیشنل سیونگز کے صارفین کو اے ٹی ایم کی سہولت پہلے سے فراہم کی جاچکی ہے جبکہ مزید سہولیات پر کام ہو رہا ہے۔