ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے واک کا انعقاد

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے زیرِ اہتمام پیر کو یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے ایک پر وقار واک/روڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی طلباء نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔واک نیشنل لائبریری اینڈ ریسورس سینٹر ایف-7 مرکز سے شروع ہو کر جناح سپر مارکیٹ ایف-7 پر اختتام پذیر ہوئی۔ …

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے زیرِ اہتمام پیر کو یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے ایک پر وقار واک/روڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی طلباء نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔واک نیشنل لائبریری اینڈ ریسورس سینٹر ایف-7 مرکز سے شروع ہو کر جناح سپر مارکیٹ ایف-7 پر اختتام پذیر ہوئی۔ واک میں بڑی تعداد میں خصوصی طلباء، اساتذہ، سول سوسائٹی کے اراکین، مختلف وزارتوں کے حکام، این جی اوز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ڈی جی سپیشل ایجوکیشن کیپٹن (ر) آصف اقبال آصف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور بچے پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جنہوں نے معرکہ حق ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں بھارت پر تاریخی فتح حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بچے سوات اور بونیر (خیبرپختونخوا) کے سیلاب متاثرین سے بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اس آزمائش کی گھڑی میں تنہا نہیں۔واک میں خصوصی طلباء نے اپنی ہمت، حوصلے اور لگن کا بھرپور مظاہرہ کیا اور یہ ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں اور زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، ان کی بھرپور شرکت نے قومی یکجہتی اور پاکستان کی ترقی کے لئے ان کے عزم کو اجاگر کیا۔واک کے دوران شرکاء نے پاکستان کے رنگوں سے مزین ملبوسات زیب تن کئے تھے اور یومِ آزادی کے حوالے سے خوبصورت سجاوٹ نے ماحول کو حب الوطنی کے جذبے سے بھر دیا۔