ڈائمنڈ جوبلی فٹ بال ٹورنامنٹ میں قائد اعظم کلب اور یونائیٹڈ کلب کی جیت

120
انگلش پریمیئر لیگ میں 13 جنوری کو مزید 2میچز کھیلے جائیں گے
انگلش پریمیئر لیگ میں 13 جنوری کو مزید 2میچز کھیلے جائیں گے

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی فٹ بال ٹورنامنٹ میں قائد اعظم کلب اور یونائیٹڈ کلب نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید شرافت حسین بخاری کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ میں کھیلےگئے پہلے میچ میں قائدِ اعظم کلب نے رائل پلیرز کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔

پہلے ہاف کے 30 ویں منٹ میں قائد اعظم کلب کی جانب سے مزمل نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک برقرار رہی۔ رائل پلیئرز کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ دوسرے میچ میں یونائیٹڈ کلب نے ایلیٹ کلب کو 2-4 پینلٹی ککس سے ہرا دیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔