17.1 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومقومی خبریںڈائون سائزنگ کے بعد پی آئی اے میں 7 ہزار ملازمین رہ...

ڈائون سائزنگ کے بعد پی آئی اے میں 7 ہزار ملازمین رہ گئے ہیں، پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفرڈائون سائزنگ کے بعد پی آئی اے میں 7 ہزار ملازمین رہ گئے ہیں، پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر

- Advertisement -

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع زیب جعفر نے کہا ہے کہ ڈائون سائزنگ کے بعد پی آئی اے میں 7 ہزار ملازمین رہ گئے ہیں ۔وہ بدھ کو ایوان میں وقفہ سوالات پر اظہار خیال کر رہی تھیں ۔ انھوں نے کہا کہ پی آئی اے میں ریشنلائز کرنے کے لئے ڈائون سائزنگ کی گئی ہے ، پہلے پی آئی اے میں 18 ہزار ملازمین تھے جو ڈائون سائزنگ کے بعد 7 ہزار رہ گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ائیر کرافٹ کے حوالے سے 213 کی تعداد رہ گئی ہے ۔ طاہر ہ اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ پی آئی اے میں ایک جہاز کے ساتھ اتنا زیادہ عملہ کیوں تعینات کیوں کیا جاتا ہے ۔ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو نے ضمنی سوال کیا کہ پی آئی اے کے سکھر اور کراچی کے لئے نئے روٹس شروع کیے گئے ہیں لیکن ان کے کرائے دبئی کے کرایوں کے برابر ہیں، اس پر توجہ دی جائے ۔چیئرپرسن عبدالقادر پٹیل نے پارلیمانی سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ ایک مفصل جواب بنا کر ایوان کو آگاہ کریں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574267

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں