اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) ڈالڈا فوڈز لمیٹڈ اپنے کھانے کے تیل کے کاروبار کے 25 فیصد حصص کی فروخت کے ذریعے 7 ارب روپے اکٹھے کرے گی۔ ڈالڈا فوڈز کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق کمپنی خوردنی تیل کے اپنے کاروبار کی توسیع کیلئے 30 ملین نئے حصص فروخت کرے گی جن کی قیمت 85 روپے فی حصص مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈی ایف ایل کارپوریشن 52.5 فیصد کے حصص بھی فروخت کرے گی۔