ڈالڈا فوڈز لمیٹڈ اور اس کی پیرنٹ کمپنی کا سٹاک مارکیٹ میں 25 فیصد حصص کی فروخت کافیصلہ

271

اسلام آباد ۔ 07 اگست (اے پی پی) ڈالڈا فوڈز لمیٹڈ اور اس کی پیرنٹ کمپنی نے سٹاک مارکیٹ میں 25 فیصد حصص کی فروخت کافیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈالڈا فوڈز لمیٹڈ اور اس کی پیرنٹ کمپنی نے 7ارب روپے آمدنی بڑھانے کے لئے خوردنی تیل کی تجارت میں سٹاک مارکیٹ میں اپنے 25 فیصد حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس فیصلے سے کمپنی کو 7ارب روپے کی آمدنی ہو گی۔