قصور۔ 25 اگست (اے پی پی):قصور کے نواحی گاؤں ویرم کے نزدیک ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اعظم نامی شخص کھڈیاں منڈی سے سامان لینے کے لیے آ رہا تھا راستے میں ڈاکوؤں نے روکا لیکن وہ نہ رکا اور نہ رکنے کی وجہ سے ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔
تاہم ریسکیو سٹاف نے مریض کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو قصور میں شفٹ کر دیا۔ پولیس تھانہ کھڈیاں مصروف تفتیش ہے۔