مظفرگڑھ۔ 30 اگست (اے پی پی):کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود کا رات گئے ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر نے ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور ان سے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود نے ہسپتال میں دیگر سہولیات سمیت ڈاکٹر کی حاضری ریکارڈ بھی چیک کیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف ڈیوٹی اوقات میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
ہسپتالوں میں شکایات سیل قائم کیے جائیں اور شکایات سیل کے نمبرز نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران تمام سرکاری ہسپتالوں کے اچانک وزٹ کریں اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا کریں