ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ، محصولات واقتصادی امورڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے امیرقطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب سے پاکستان کیلئے ڈیپازٹس کی مد میں تین ارب ڈالردینے اورملک میں براہ راست سرمایہ کاری کے اعلان پرقطر کے امیرکا شکریہ اداکیاہے۔ پیر کوسماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری ہونے والے پیغام میں ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ ہم امیرقطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب …

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ، محصولات واقتصادی امورڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے امیرقطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب سے پاکستان کیلئے ڈیپازٹس کی مد میں تین ارب ڈالردینے اورملک میں براہ راست سرمایہ کاری کے اعلان پرقطر کے امیرکا شکریہ اداکیاہے۔ پیر کوسماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری ہونے والے پیغام میں ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ ہم امیرقطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب سے پاکستان کیلئے ڈیپازٹس کی مد میں تین ارب ڈالردینے، ملک میں براہ راست سرمایہ کاری کے اعلان اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کے اعادہ پرامیرقطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کے مشکورہیں۔

Leave a Reply