ڈاکٹروں اور انجینئرز کی رجسٹریشن کی طرز پر ملک میں سائنسدانوں کی رجسٹریشن کا منصوبہ زیرغورہے،  چوہدری فواد حسین

56
ہم منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی بے سروپا رپورٹ میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کرے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔29مارچ  (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایا گیاہے کہ ڈاکٹروں اور انجینئرز  کی رجسٹریشن کی طرز پرملک میں سائنسدانوں کی رجسٹریشن کا منصوبہ زیرغورہے۔

پیرکوقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نورین فاروق ابراہیم کے سوال پروفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے ایوان کوبتایا کہ اس وقت ملک میں سائنسدانوں کی تعداد 3639 سے زائد ہے، انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں اور انجینئرز  کی رجسٹریشن کی طرز پرملک میں سائنسدانوں کی رجسٹریشن کا منصوبہ بھی زیرغورہے اس سے سائنسدانوں کاڈیٹابیس سالانہ بنیادوں پررجسٹرڈ کرانے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت سائنس وٹیکنالوجی کے فروغ پربھرپورتوجہ دے رہی ہے، انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی کے چارمراکز میں سائنس وٹیکنالوجی کے حوالہ سے 5 ارب روپے کی مالیت سے مختلف پراجیکٹس پرکام جاری ہے،انہوں نے بتایا کہ سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت اس وقت ملک بھر میں سائنس وٹیکنالوجی کے 32 اہم منصوبوں پرکام جاری ہے۔