ڈاکٹر آصف کرمانی کی میڈیا سے گفتگو

119

اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف‘ بیٹی مریم نواز‘ بیٹوں حسن نواز‘ حسین نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی عدم حاضری پر دوبارہ طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنسز پر باقاعدہ سماعت کا آغاز کیا ۔نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیورٹر سردار مظفر‘ عمران شفیق‘ افضل قریشی‘ سہیل عارف‘ اصغر خان‘عرفان بھولا اور واثق ملک پر مشتمل سات رکنی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔ نیب کے سپیشل پراسیکیورٹر سردار مظفر نے نیب کی جانب سے ملزمان کے جاری کیے گئے سمن کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی اور آگاہ کیا کہ حسن اور حسین نواز کے سمن سکیورٹی افسر نے وصول کیے ہیں۔