13.8 C
Islamabad
جمعہ, فروری 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈاکٹر بننے کا مطلب انسانیت کی خدمت ہے،نوجوان آگے بڑھنے کیلئے محنت...

ڈاکٹر بننے کا مطلب انسانیت کی خدمت ہے،نوجوان آگے بڑھنے کیلئے محنت کو اپنا شعار بنائیں،ملک محمد احمد خان

- Advertisement -

لاہور۔20فروری (اے پی پی):سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر بننے کا مطلب انسانیت کی خدمت ہے،نوجوان آگے بڑھنے کیلئے محنت کو اپنا شعار بنائیں،نجی سیکٹر کا میڈیکل کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ہے،رورل ہیلتھ سینٹرز کے حالات بہتر ی کی جانب گامزن ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے سالانہ کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ طلبہ کیلئے ایک ڈاکٹر بننے کا مطلب ڈگری کا حصول نہیں بلکہ اصل ذمہ داری انسانیت کی خدمت ہونا چاہیے،آپ ایک اچھا ہسپتال بنا کر دولت اور نام کما لیتے ہیں لیکن آخر میں وہی اصول کام آئیں گے جن کا تعین آپ نے اپنی زندگی میں کیا ہو گا،ہر طالب علم کی یہی خواہش ہونی چاہیے کہ ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب نوجوان ڈاکٹرز کیلئے ہماری نیک تمنائیں ہیں،زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے محنت کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کریں۔سپیکر نے کہا کہ جو طلبہ ڈاکٹرز بن رہے ہیں وہ اپنے والدین کا فخر ہیں کیونکہ آج کے دور میں نجی میڈیکل کالجز میں تعلیم حاصل کرنا بہت مشکل ہے،امید ہے اسکے باوجود والدین کو اسکے اچھے ثمرات ملیں گے۔ملک محمداحمد خان نے کہا کہ25 کروڑ عوام کو صحت کی سہولیات بہم پہنچانے اور میڈیکل کی تعلیم کی فراہمی میں نجی میڈیکل سیکٹر کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت صحت کے شعبے کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہے،ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات اور علاج معالجہ کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی نمایاں کامیابی ہے

- Advertisement -

دیہی علاقوں میں صحت کے مراکز جو ماضی کی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے تھے،اب وہاں پر بھی طبی عملے اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے حکومت اکیلے کچھ نہیں کر سکتی لہذا نجی سیکٹر کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،والدین،ٹیچرز اور اساتذہ کیلئے اس سے بڑھ کر کوئی خوشی کا موقع نہیں ہوتا جب انکے بچے ڈگری تھامے ہوتے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564297

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں