ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا اسلام آباد میں ’’احساس کوئی بھوکا نہ سوئے ‘‘ٹرک کا دورہ

63

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اسلام آباد میں احساس کوئی بھوکا نہ سوئے ٹرک کا دورہ کیااوراحساس کھانا بردار ٹرک کے ذریعے کھانے کی تقسیم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے موقع پر موجود لوگوں کو کورونا حفاظتی تدابیر پرعمل کرنے کی سختی سے تاکید کی ۔ڈاکٹر ثانیہ نے دیہاڑی دار خواتین و حضرات سے بات چیت بھی کی اور انکے مسائل سنے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ رمضان میں لنگرخانوں، پناہ گاہوں اور احساس ٹرکوں کے ذریعے مستحقین کےلئے سحرو افطار کی تقسیم کے خاص انتظامات کیئے گئے ہیں۔