اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نے عالمی بینک کے وفد کے ہمراہ ون ونڈو احساس مرکز کا دورہ کیا۔جمعہ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ستارہ مارکیٹ اسلام آباد میں احساس کے ون ونڈو مرکز کا دورہ کیا۔
عالمی بینک جنوبی ایشیا کے مینجر سماجی تحفظ، سٹیفانو پیٹرناسٹرو بھی ہمراہ تھے۔ وہ ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔ ان کے ہمراہ عالمی بینک پاکستان اور احساس کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ سٹیفانو پیٹرناسٹرو نے ون ونڈو مرکز پر ایک ہی چھت تلے احساس کی تمام سہولیات کی فراہمی کو سراہا۔ ڈاکٹر ثانیہ نے مرکز پر موجود خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔