تہران ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور بین الاقوامی دہشتگردی سے مقابلہ اور بحران شام کے حل کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں صدور نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں حلب میں عسکری گروپوں کو شکست و ناکامی اور شہر کی آزادی کے بعد شام کی حالیہ تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔