21 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈاکٹر حمیرا طارق کا پروفیسر علامہ ساجد میر کی وفات پر اظہار...

ڈاکٹر حمیرا طارق کا پروفیسر علامہ ساجد میر کی وفات پر اظہار افسوس

- Advertisement -

لاہور۔4مئی (اے پی پی):جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر کی وفات پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر کے انتقال سے قوم ایک عالم دین سے محروم ہو گئی ہے ، انہوں نے پیغام ٹی وی کے ذریعے تمام زندگی اشاعت دین کی خدمات بھرپور انداز سے سرانجام دیں

اللہ تعالی مرحوم کی عبادات و حسنات اور دینی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ،انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ ڈپٹی سیکریٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عطیہ نثار ،ڈاکٹر زبیدہ جبیں، طیبہ عاطف،عفت سجاد، عائشہ سید ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید

- Advertisement -

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل سعدیہ حمنہ اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے بھی مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592410

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں