لاہور۔25مارچ (اے پی پی):چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا،
دکھ کی اس گھڑی میں سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ راغب حسین نعیمی کا کہنا تھا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ اور ان کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔