پشاور۔ 07 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز چین کے حالیہ کامیاب دورے سے واپسی کے بعد اپنے حلقہ نیابت گئے۔ اس دوران معاونِ خصوصی نے اپنے آبائی علاقے منزرے بابا (درگئی) غنی ڈھیرے للمہ میں چیئرمین سلیمان خان اور سیکرٹری ارشاد خان کے چچا کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی و مغفرت کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی ایسی گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہی اصل قیادت اور خدمت کا معیار ہوتا ہے۔
معاونِ خصوصی بعد ازاں مینہٰ منزری بابا میں نادر پرویز خان کی رہائش گاہ پر بھی گئے ان کے صاحبزادے عبید خان کے انتقال پرتعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ڈاکٹر شفقت ایاز نے اپنے دورہ کے دوران حلقہ کے معززین سے بھی ملاقات کی اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی خدمت کو صرف سرکاری دفتروں یا پریس کانفرنسوں تک محدود نہیں رکھتے بلکہ خوشی اور غم کی گھڑی میں ہر لمحہ اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے ہمیں ووٹ دیا ہے
اس اعتماد کو ہم عوامی خدمت اور عملی فلاحی اقدامات سے پورا کریں گے۔یہی وہ رابطہ ہے جو ایک لیڈر کو عوام کے دلوں سے جوڑتا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم اس مشن پر گامزن ہیں۔