ڈاکٹر شہباز گل نے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی ، وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے نیک خواہشات پہنچائیں

141

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نےمنگل کولاہور کے نجی ہسپتال میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین کو نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چوہدری شجاعت حسین کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔