اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) نیب نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ڈاکٹر صمد کے دفتر پشاور میں ریڈ نہیں کیا گیا بلکہ ان کی نشاندہی پر متعلقہ کمپیوٹر اور ریکارڈ کو قانون کے مطابق محفوظ بنایا گیا ہے تاکہ شواہد کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔ نیب قانون کے مطابق کام کرنے پر یقین رکھتا ہے اور میڈیا سے درخواست ہے کسی بھی خبر کو نشر کرنے سے پہلے نیب سے باقاعدہ تصدیق کی جائے تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے رکھے جا سکیں۔