ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کیڈ کے تحت جاری ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور پراجیکٹس کو مقررہ مدت تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سی ڈی اے ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، پمز، پولی کلینک اور سپیشل ایجوکیشن کے حکام نے وزیر مملکت کو اپنے زیر سر پرستی چلنے والے ترقیاتی پراجیکٹس پر …

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کیڈ کے تحت جاری ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور پراجیکٹس کو مقررہ مدت تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سی ڈی اے ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، پمز، پولی کلینک اور سپیشل ایجوکیشن کے حکام نے وزیر مملکت کو اپنے زیر سر پرستی چلنے والے ترقیاتی پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر مملکت نے ان پراجیکٹس کیلئے فنڈنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ضرورت کے مطابق مزید فنڈز مہیا کرنے کی ہدایت کی ۔وزیر مملکت کو بتایا گیا کہ کیڈ کے تحت چلنے والے اداروں میں اس سال اڑھائی ارب روپے سے زائد کے 26پراجیکٹس پر کام کیا جا رہا ہے ، ا ن میں سے 12نئے پراجیکٹ جبکہ 14جاری سکیمیں ہیں۔کیڈ کے زیر انتظام صحت اور تعلیم کے شعبوں میں دس دس پراجیکٹس ، خصوصی تعلیم کے دو پرا جیکٹ جبکہ سی ڈی اے کے تحت چار پرا جیکٹس پر کام جاری ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply