ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا سانحہ احمد پور شرقیہ میں ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سانحہ احمد پور شرقیہ میں ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پمز انتظامیہ کو سانحے کے زخمیوں کو طبی امداد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے پمز انتظامیہ کو متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ مشکل …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سانحہ احمد پور شرقیہ میں ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پمز انتظامیہ کو سانحے کے زخمیوں کو طبی امداد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے پمز انتظامیہ کو متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور دارالحکومت کے ہسپتال زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت مہیا کریں گے۔ پمز ہسپتال میں پاکستان کا جدید ترین برن یونٹ قائم ہے جس میں ملک کے طول و عرض سے لوگ علاج کیلئے آتے ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر پمز ڈاکڑ جاوید اکرم نے کہا کہ وزیر مملکت کی ہدایت پر پمز میں سانحہ بہاولپور کے زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں چھ بیڈ مختص کر دئیے گئے ہیں، ضرورت کے مطابق مزید بیڈ بھی تیار کر دئیے جائیں گے۔

Leave a Reply