اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سعودی عرب میں خودکش دھماکوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی ملک اور مذہب نہیں ہوتا۔ منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں …
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سعودی عرب میں خود کش دھماکوں کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سعودی عرب میں خودکش دھماکوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی ملک اور مذہب نہیں ہوتا۔ منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں شریک ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقامات مقدسہ میں حملوں سے پوری مسلم امہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ اسطرح کے دہشتگردوں کو اس دنیا میں بھی سزا ملے گی اورآخرت میں بھی وہ سزا پائیں گے۔








