ڈاکٹر عارف علوی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کو ہلال پاکستان کا ایوارڈ عطا کیا

71
ڈاکٹر عارف علوی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کو ہلال پاکستان کا ایوارڈ عطا کیا

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کو ہلال پاکستان کا ایوارڈ عطا کیا ہے۔

جمعرات کو ایوان صدر میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں انہیں یہ ایوارڈ عالمی امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

تقریب میں وفاقی وزرائ، سینئر حکام اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر تین روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔ وولکن بوزکر پہلے ترک شہری ہیں جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کر رہے ہیں۔ وہ ایک سابق سفارتکار اور سینئر سیاستدان ہیں۔