23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن سے جلد ملاقات ہوگی،قانون کے دائرے میں...

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن سے جلد ملاقات ہوگی،قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ان کی ہر ممکن مدد کروں گا،شاہ محمود قریشی

- Advertisement -

ملتان۔8 نومبر(اے پی پی )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی آئندہ ہفتے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ان کی جو ممکن ہوئی مدد کروں گا۔ہم عافیہ صدیقی کی مشکلات میں کمی کی کوشش کریں گے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کا چین کا دورہ بہت مفید رہا ،چین کی حد تک ہماری برآمدات رواں سال دگنی ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کا جو تاثر دیاجارہا تھا ، یہ ساری قیاس آرائیاں دم توڑ جائیں گی۔شاہ محمود نے کہا کہ ہم تو بھارت کے ساتھ گفتگو کے لیے تیار تھے لیکن بھارت کے انتخابات تک مذاکرات میں پیش رفت دکھائی نہیں دیتی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معاشی حالت اب بہتر ہورہی ہے اور معاشی بحران کا جو تاثر دیا جارہا تھا وہ ختم ہوگیا ہے۔چین اور سعودی عرب کے دور ے کے بعد ہماری متحدہ عرب امارات سے بھی بات چیت چل رہی ہے جس کے بعد تمام افواہیں دم توڑ جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ ڈومور کا زمانہ گزرگیا ۔ہم اس ماحول سے باہر آچکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=121174

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں